وزیراعلیٰ بلوچستان نے خبردار کیا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کئے گئے فنڈز بروئے کار لائے جانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ثناء اللہ زہری کی متعلقہ حکام کو سرکاری فنڈز کے استعمال میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
12 جون 2017 (12:46)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے متعلقہ حکام کو سرکاری فنڈز کے استعمال میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وہ صوبے میں جاری ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
نواب ثناء اللہ زہری نے خبردار کیا کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کئے گئے فنڈز بروئے کار لائے جانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور فنڈز کے شفاف استعمال کی نگرانی خود کریں گے۔