مسلم لیگ(ن) کے صدرنے یہ فیصلہ سینیٹرنہال ہاشمی کے قابل اعتراض بیان کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی متفقہ سفارشات پر کیا ہے۔

نواز شریف کانہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم
12 جون 2017 (12:40)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے یہ فیصلہ سینیٹرنہال ہاشمی کے قابل اعتراض بیان کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی متفقہ سفارشات پر کیا ہے۔
کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے متنازعہ بیان دے کر پارٹی پالیسی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے انہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) سے نکالا جائے۔