فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے2 شہری شہید
12 جون 2017 (12:27)
0

بھارتی فوج کی جانب سے آج کنٹرول لائن پر جندروٹ اور ہاٹ سپرنگ سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں دوشہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جوابی فائرنگ میں بھارتی چوکیوں پر جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔