گروپ سات کاموسمیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم
12 جون 2017 (08:46)
0

گروپ سات کے رکن ملکوں نے کاربن کے اخراج میں کمی کے بارے میں پیرس معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیاہے۔

یہ اتفاق رائے اٹلی کے شہرBologna میں ماحول کے بارے میں گروپ سات کے سربراہوں کی دوروزہ بات چیت کے پہلے روز ہوا۔جس میں ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پیرس معاہدے پرعمل درآمد کے بارے میں اقوام متحدہ کے آفیشل انچارج Patricia Espinosa نے کہاکہ امریکہ کی معاہدے سے علیحدگی سے مختصر مدت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
حتمی اعلامیہ آج اجلاس کے اختتام پر جاری کیاجائے گا۔