File Photo

موسم گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
12 جون 2017 (08:10)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ ، ڈیرہ اسماعیل خان، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیںگرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداورکوئٹہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی اکتیس
پشاور پچیس
گلگت چودہ
مری پندرہ
اورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ