File Photo

فرانس انتخابات: صدر میکخواں کی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست
12 جون 2017 (08:07)
0

فرانس میں صدرایمانیول میکخواں کی پارٹی ری پبلکن en Marche پارلیمانی انتخابات میں رائے شماری کے پہلے مرحلے میں سرفہرست رہی ہے۔

گنتی کئے گئے 97فیصدووٹوں میں سے میکخواں کی جماعت اور اُنکی اتحادی جماعت Modemنے 32فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔ دائیں بازو کی ری پبلکن پارٹی نے سولہ فیصد جبکہ سابقہ حکمران جماعت سوشلسٹس نے صرف سات اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
توقع ہے کہ ری پبلکن اور اُس کی اتحادی Modemاتوار کے دوسرے مرحلے کے بعد قومی اسمبلی کی 577میں سے445نشستیں حاصل کرے گی۔