وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ سے مشرق وسطیٰ، یورپی ملکوں اور امریکہ کومختلف اقسام کے آم برآمد کئے جارہے ہیں۔

File Photo

زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے40ارب روپے سے زائد مختص کئے:مراد
12 جون 2017 (07:48)
0

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے40ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات میرپورخاص میں52ویں تین روزہ قومی مینگواینڈفروٹس میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ سے مشرق وسطیٰ، یورپی ملکوں اور امریکہ کومختلف اقسام کے آم برآمد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت قوم کے تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کیلئے نجی اورسرکاری شراکت داری کی بنیاد پر زرعی شعبہ میں نئی تحقیق شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔