گونر سندھ نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے معاشی خودانحصاری ناگزیر ہے۔

File Photo

حکومت ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے:زبیر
12 جون 2017 (07:05)
0

سندھ کے گورنرمحمدزبیرنے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت سماجی ومعاشی اصلاحات کیلئے کئے گئے اقدامات کے ذریعے ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

کراچی میں افطارعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کی بحالی سے سرمایہ کاروں اور تمام متعلقہ فریقوں کیلئے سازگارماحول پیدا ہواہے۔
محمدزبیر نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے معاشی خودانحصاری ناگزیر ہے اور یہ عمل ایک سماجی فلاحی ریاست کی تشکیل کا سبب بنتاہے۔