File Photo

عید کے موقع پر 5لاکھ سے زائد افراد کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی:سعد رفیق
12 جون 2017 (07:02)
0

ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے بدولت ریلویزپرعوام کااعتماد بحال ہوچکا ہے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر 5لاکھ سے زائد افراد کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کی تعداد میں ڈیڑھ کروڑ افراد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کواُن کے عزیزواقارب سے ملانامقدس فرض اور خوشگوار ذمہ داری ہے جوریلوے پورے جذبے اور لگن کے ساتھ ادا کررہاہے۔