File Photo

شدید بارشوں کی پیشگوئی ،صوبائی ادارے الرٹ رہیں: پی ڈی ایم اے
12 جولائی 2017 (22:40)
0

خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے صوبائی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔ان علاقوں میں بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے اور مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے ۔
متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام پیشگی اقدامات یقینی بنائے ۔