امریکہ ، سعودی عرب کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
12 جولائی 2017 (20:38)
0

امریکہ اور سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔
اس سلسلے میں اتفاق رائے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے ساتھ آج جدہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کیاگیا۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق انہوں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں اور خلیج کے خطے میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔