File Photo

ای سی پی کا انتخابی قانون2017کے جلد اجراء پر زور
12 جولائی 2017 (20:31)
0

پاکستان الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے جلد اجراء پر زوردیا ہے تاکہ اس کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے انتظامات کئے جاسکیں۔
یہ بات چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان نے انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام ایک خط میں کہی ہے ۔
انہوں نے انتخابی اصلاحات کمیٹی پر زوردیا کہ وہ اپنی سفارشات مکمل کرکے ضروری قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کرے اور جتنی جلد ممکن ہوسکے الیکشن ایکٹ 2017 ء نافذ کرے ۔
الیکشن کمیشن کو نئے مجوزہ قانون کے مطابق فارمز، لفافوں اور دیگر ضروری مواد کی چھپائی کرنی ہے ۔