چیئرمین واپڈا نے کہاکہ اکتوبر کے شروع میں ڈیم کی بھرائی کا عمل شروع ہوگا ٹربائن کا ڈرائی ٹیسٹ جنوری میں ہوگا .

File Photo

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال مارچ میں مکمل پیداوار شروع کرے گا
12 جولائی 2017 (20:27)
0

واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نے کہاہے کہ 969 میگاواٹ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ آئندہ سال مارچ تک مکمل طورپر بجلی پیدا کرنا شروع کرے گا۔
یہ بات انہوں نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتائی جس کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی سید خورشید احمدشاہ کی زیرصدارت ہوا کمیٹی نے واپڈا کے 2015-16ء اور 2016-17 ء کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا ۔
چیئرمین واپڈا نے کہاکہ اکتوبر کے شروع میں ڈیم کی بھرائی کا عمل شروع ہوگا ٹربائن کا ڈرائی ٹیسٹ جنوری میں ہوگا جبکہ فروری میں پلا یونٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔
انہوں نے کہاکہ 68 کلومیٹر طویل سرنگ کی کھدائی مقررہ شیڈول سے ایک ماہ پہلے مکمل ہوگئی ہے ۔
کچھی کینال کے بارے میں چیئرمین واپڈا نے کمیٹی کو بتایاکہ منصوبے پر57ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ اس پہلے مرحلے کی تکمیل کیلئے 45ارب روپے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ نہر سے ڈیرہ بگٹی کی 72 ہزار ایکڑ اراضی دسمبر سے سیراب ہوناشروع ہوجائے گی ۔کمیٹی نے NOULANG، دادو ڈیم اور کچھی کینال کو ترجیچی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔