مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک اوردھرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

File Photo

حکومت کیخلاف کی جانے والی سازش ناکام ہوگی:مریم اورنگزیب
12 جولائی 2017 (20:21)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کی جانے والی سازش ناکام ہوجائے گی اور اس میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کیاجائے گا۔
یہ بات اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ بدھ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک اوردھرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کا ماضی کی طرح ہی انجام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مفروضوں اور قیاس آرائیوں پرمبنی ہے ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت رپورٹ کو سپریم کورٹ میں نقطہ بہ نقطہ چیلنج کرے گی ۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ سپریم کورٹ ان سے انصاف کرے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مسترد کردے گی ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم کی حمایت کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک وزیراعظم محمد نوازشریف کے استعفیٰ کا سوال ہے وہ پاکستانی عوام کی حمایت سے ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔

رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے اس موقع پر کہا کہ مخالفین کو وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کرنے سے پہلے رپورٹ پڑھنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت سے نقائص موجود ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ رپورٹ کو مکمل کرنے کیلئے غیرمصدقہ ذرائع استعما ل کئے گئے ہیں ۔دانیال عزیز نے کہاکہ تحقیقات کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے تھے تاہم رپورٹ اب بھی نامکمل ہے ۔