File Photo

سکیورٹی اداروں، عوام کی کوششوں سے صوبے میں امن و امان بحال ہوا: زہری
12 جولائی 2017 (19:57)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنااﷲ زہری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کی کوششوں کی وجہ سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
وہ بدھ کو کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم سے گفتگو کررہے تھے.انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ نوجوان تعلیم پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی وخوشحالی میں حصہ لے رہے ہیں۔