حکومت شہریوں کیلئے صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے:بوسن
12 جولائی 2017 (19:54)
0

خوراک کے قومی تحفظ اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کیلئے محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں خوراک کے قومی تحفظ کی پالیسی کے بارے میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی خوراک کے تحفظ سے متعلق اہداف کے حصول کیلئے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اس سے خوراک سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔