File Photo

خالد محبوب اقوام متحدہ میں زراعت وخوراک تنظیم کونسل کے چیئرپرسن منتخب
12 جولائی 2017 (19:51)
0

پاکستانی امیدوار خالد محبوب اقوام متحدہ میں زراعت وخوراک تنظیم کونسل کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے ہیں۔
حق رائے کے پہلے مرحلہ میں خالد محبوب نے چونسٹھ ووٹ حاصل کئے جبکہ سلوویکا سے امیدوار نے بتیس ووٹ ، انڈونیشیا نے انیس اور قبرص کے امیدوار نے چھبیس ووٹ حاصل کئے۔
دوسرے مرحلے کے آغاز میں ہی انڈونیشیا ، سلوویکا اور قبرص پاکستان کے حق میں دستبردار ہو گئے اور خالد محبوب کو چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔اس سے پہلے 1955 میں یہ عہدہ پاکستان کے پاس تھا۔