File Photo

حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پا لیا ہے:زبیر
12 جولائی 2017 (19:46)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران پر تقریباً قابو پا لیا ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کراچی میں Mitsubishi انرجی گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فریقین نے سرمایہ کاری ، تجارت ، معیشت اور دیگر شعبوں میں پاک جاپان تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ادھر ، لالہ موسیٰ پریس کلب کے ایک وفد سے بھی آج گورنر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔