بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے پاکستانی وزیر اعظم اور عوام کیلئے بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

File Photo

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق سے ملاقات
12 جولائی 2017 (19:41)
0

پاکستان کے لئے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے آج اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی ۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا اور بنگلہ دیش اور پاکستان کی پارلیمانوں میں پارلیمانی دوستی گروپوں کے قیام کی تجویز بھی دی۔
ہائی کمشنر نے پاکستان کے وزیراعظم اور عوام کے لئے بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔راجہ ظفرالحق نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔