چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ نشاندہی زدہ علاقوں کا دوبارہ سروے کیا جائے گا ۔

بی آئی ایس پی کا جاری سروے غیرسیاسی ہے:ماروی
12 جولائی 2017 (19:34)
0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا جاری سروے غیرسیاسی ہے۔
بدھ کو چارسدہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سماجی معاشی رجسٹری سروے کے اعدادوشمار سو فیصد درست بنانے کیلئے کوششیں کی گئی ہیں۔
چیئرپرسن نے کہا کہ نشاندہی زدہ علاقوں کا دوبارہ سروے کیا جائے گا تاکہ کوئی مستحق رہ نہ جائے ۔