حفظان کے اصولوں کے بارے میں آگاہی سے مہلک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے: صدر
12 جولائی 2017 (19:31)
0

اعصابی امراض کی عالمی فیڈریشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد واسع سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ حفظان کے اصولوں کے بارے میں آگاہی پیدا کر کے لوگوں کو مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکومتی ادارے اور طبی تنظیمیں اہم کردار ادا کرسکتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تنظیموں کے تعاون سے آگاہی مہم شروع کی جانی چاہئیے۔