موڈیز کے جائزے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان کی وسط مدتی ترقی کی صورتحال مضبوط ہے۔

File Photo

موڈیز کا پاکستان کی معاشی صورتحال پراعتماد کا اظہار
12 جولائی 2017 (19:28)
0

موڈیز انوسٹرز سروس نے پاکستان کو بی تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے اس کی معاشی صورتحال کو مستحکم ظاہر کیا ہے۔
معاشی صورتحال سے متعلق موڈیز کے جائزے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان کی وسط مدتی ترقی کی صورتحال مضبوط ہے۔
جائزے میں کہا گیا ہے کہ 2015میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد اصلاحات کے باعث بڑا اقتصادی استحکام آیا جس سے ترقی کی صورتحال مضبوط ہوئی۔
جون2016کو ختم ہونے والے مالی سال میں مجموعی ملکی پیداوار کی حقیقی شرح4.5فیصد رہی جو مالی سال2014اور2015میں4.1فیصد تھی۔