File Photo

بھارتی فوج ایل او سی پر بھاری ہتھیاروںسے کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے: فاروق حیدر
12 جولائی 2017 (17:44)
0

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
آواری کوسٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے چیئرمین اور دیگر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلا اشتعال فائرنگ معمول کا حصہ بن چکی ہے جس میں شہری آبادی خصوصاً بچوں اور عورتوں کو مارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مساجد کو بند جبکہ لوگوں کو سیاسی اور مذہبی ذمہ داریاں سرانجام دینے سے بھی روک دیا ہے۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کروانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنے میں اپنا خاص کردار ادا کرے۔