اس نظام کی مدد سے صارفین موثر انداز میں اپنے سوالات ، شکایات اور تجاویز رجسٹر کراسکتے ہیں.

File Photo

عازمین حج کی شکایات کے فوری حل کیلئے الیکٹرونک نظام شروع
12 جولائی 2017 (17:39)
0

مذہبی امور کی وزارت نے حج کے دنوں میں عازمین کی شکایات کے فوری حل کیلئے نگرانی کا الیکٹرونک نظام شروع کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ایک جامع نظام ہے جو عازمین کی خاص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔
اس کی پہلی خصوصیت ہے کہ آن لائن اور پاک حج معاون نامی Android اپلیکیشن دونوں کے ذریعے اس کی ہیلپ لائن تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس نظام کی مدد سے صارفین موثر انداز میں اپنے سوالات ، شکایات اور تجاویز رجسٹر کراسکتے ہیں۔اہم معلومات پہنچانے کے لئے ایک ایس ایم ایس سروس تیار کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان واپسی کے وقت سرکاری اور نجی حج اسکیموں کی عازمین کیلئے فیڈبیک پر مبنی پروفارما ان سے حاصل کیا جائے گا جسے گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔