File Photo

چین کا پاکستان ، بھارت کشیدگی کم کرنے میں تعمیر ی کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار
12 جولائی 2017 (17:30)
0

چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Geng Shuang نے کہا کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی خطے کے امن واستحکام کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنے دوطرفہ تنازعات کے حل کے لئے بامقصد مذاکرات شروع کریں اور خطے میں امن کو فروغ دیں۔
Sikkim میں چین اور بھارت کے درمیان موجودہ سرحدی کشیدگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بھارت سے کہا کہ وہ چین کے علاقے سے اپنی فوج واپس بلائے اور جلد ہی اس تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرے۔