وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مرکزی ریلوے لائن ایم ایل ون کی بہتری کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا بندوبست کر لیا ہے ۔

File Photo

اے ڈی بی، ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بنک ریلوے میں سرمایہ کاری کو فروغ دے: سعد
12 جولائی 2017 (17:23)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے اسلامی ترقیاتی بنک اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بنک پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان بہتر رابطوں کیلئے ریلوے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اسلام آباد تہران استنبول روٹ پر ای سی او کنٹینر ٹرین کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ورکنگ گروپ کے نویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مرکزی ریلوے لائن ایم ایل ون کی بہتری کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا بندوبست کر لیا ہے ۔ گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کیلئے رقم کا انتظام کیا جا رہا ہے۔