صدر نے کہا کہ یہ اصلاحات معاشرے میں جرائم کرنے میں مفید ثابت ہوں گی۔

 صدرممنون حسین کا قیدیوں کی اخلاقی اورسماجی اصلاح کی ضرورت پر زور
12 جولائی 2017 (17:16)
0

  صدرممنون حسین نے قیدیوں کی اخلاقی اورسماجی اصلاح کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ جرائم کی شرح پر قابوپایاجاسکے اور انھیں معاشرے کا مفید شہری بنایاجاسکے۔
وہ آج اسلام آباد میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام قیدیوں کی اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے
صدر نے کہاکہ سزا کا بنیادی مقصد قیدیوں کی ذہنیت تبدیل کرنے ہے اوران کی بہتر تربیت کرنا ہے ۔
انہوں نے قیدیوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے معاشرے کے مخیر حضرات کی کوششوں کی تعریف کی اورکہا کہ ایسی خیرات سے معاشرے میں اچھائی کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر وفاقی محتسب نے صدر کو جیلوں میں اصلاحات کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور انہیں اس رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیا۔