کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ پر معاوضے میں دس فیصد کا اضافہ بھی کیا ہے۔

پی سی بی نے 35کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی
12 جولائی 2017 (15:48)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پینتیس کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی ہے۔اس بات کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اورٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری کے بعد کیاگیا۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ بورڈ کے پینتیس کھلاڑیوں کیلئے چار کیٹگریز کا بھی اعلان کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ پر معاوضے میں دس فیصد کا اضافہ بھی کیا ہے۔کرکٹ کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی ،فٹنس اور نظم و ضبط کے لحاظ سے مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔
کپتان سرفراز احمد، اظہر علی ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد عامر اور یاسر شاہ کو کیٹگری اے میں رکھاگیا ہے جبکہ بابر اعظم ، حماد وسیم، اسد شفیق اور حسن علی کو کیٹگری بی میں رکھاگیا ہے۔