چینی وفد کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے زون کے لئے بجلی، گیس اوردیگر سہولتوں کی فراہمی پر کام شروع کردیا ہے۔

چین کے قومی ترقیاتی اصلاحات کمیشن اورسرمایہ کاروں کے وفد کا رشکئی پر اقتصادی زون کی جگہ کا دورہ
12 جولائی 2017 (15:43)
0

چین کے قومی ترقیاتی اصلاحات کمیشن اورسرمایہ کاروں کے ایک مشترکہ وفد نے آج مردان میں رشکئی پر اقتصادی زون کی جگہ کا دورہ کیا۔خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اقتصادی زون کے پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام دستگیر نے وفد کو اقتصادی زون کے بارے میں بریفنگ دی۔
چینی وفد کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے زون کے لئے بجلی، گیس اوردیگر سہولتوں کی فراہمی پر کام شروع کردیا ہے۔سی پیک کے تحت تعمیر کئے جانے والے اقتصادی زون سے بلاواسطہ یا بلواسطہ تین لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔