چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
12 جولائی 2017 (15:38)
0

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ژوب میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جوڈیشل افسران اور وکلا برادری پرزوردیا کہ وہ مقدمات کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ عام آدمی کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔
چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔