اقوام متحدہ نے بارہ جولائی کو یوم ملالہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھر میں بدھ کے روز یوم ملالہ منایا گیا
12 جولائی 2017 (15:12)
0

لڑکیوں کی تعلیم کی معروف کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے 20 ویں سالگرہ کے حوالے سے بدھ کے روز دنیا بھر میں یوم ملالہ منایا گیا۔اقوام متحدہ نے بارہ جولائی کو یوم ملالہ منانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد نہ صرف اس نوجوان کارکن کی سالگرہ منانا تھا بلکہ اس روز اس نے اقوام متحدہ میں ایک بھرپور خطاب کیا تھا جس میں دنیا بھر میں تعلیم تک رسائی کی اپیل کی گئی تھی۔یہ مینگورہ میں طالبان کے بعد ان کی پہلی تقریر تھی۔
وزیراعلیٰ شہبا ز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی نے خواتین کے لئے بہادری اور ہمت کی ایک مثال قائم کی ہے ۔ ملالہ کے دن کے موقع پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملالہ کی جدوجہد قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملالہ نے ملک کو اندھیروں اور پسماندگی میں دھکیلنے کیلئے بنائی گئی سازشوں کو ناکام کردیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پوری دنیا میں امن و علم کے سفیر کے طورپر سامنے آئی ہے ۔