بڑے پیمانے پرسیلابوں سے مواصلات کا نظام درہم برہم ،مکان تباہ اورسینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

جاپان میں سیلاب سے25 افراد ہلاک،20 سے زائد لاپتہ
12 جولائی 2017 (14:44)
0

جاپان میں ملک کے جنوبی علاقے کیوشو میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے کم سے کم پچیس افراد ہلاک اور بیس سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔بڑے پیمانے پر آنے والے سیلابوں سے مواصلات کا نظام درہم برہم اور مکان تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
ادھر وزیراعظم شینزو ابیے نے اپنا استونیا کا دورہ منسوخ کردیا ہے وہ نقصانات کا جائزہ لینے اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کیلئے آج جنوبی علاقوں کا دورہ کریں گے۔