مشیر سول ایوی ایشن کے زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ عازمین حج کی رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

فرسٹ اوربزنس کلاس نشستیں معمر عازمین حج کیلئے مخصوص کی جائیں:مہتاب احمد
12 جولائی 2017 (14:09)
0

سول ایوی ایشن کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں حج پروازوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم کے مشیر نے ہدایت کی کہ فرسٹ کلاس اوربزنس کلاس نشستیں معمر عازمین حج کیلئے مخصوص کی جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔