جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیرنے نوجوانوں کی تربیت پر زوردیا کہ تاکہ انہیں مذموم مفادات کیلئے گمراہ نہ کیا جاسکے۔

سیاسی جماعتیں منتخب حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے سے گریز کریں:مولانا فضل الرحمان
12 جولائی 2017 (14:03)
0

جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیرمولانا فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور منتخب حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے سے گریز کریں ۔آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) ایک جمہوری جماعت ہے جو ملک کے قانون کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے معاشرے میں رواداری کو فروغ دینے پر زوردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے نوجوانوں کی تربیت پر زوردیا کہ تاکہ انہیں مذموم مفادات کیلئے گمراہ نہ کیا جاسکے۔