تراسی اعشاریہ چار میگاواٹ کامنصوبہ تقریباً30ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔

کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری
12 جولائی 2017 (13:10)
0

شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام بھرپور انداز میں جاری ہے جس سے83اعشاریہ چار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ تقریباً30ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔
اس ڈیم سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور ضلع بنوں میں تین لاکھ 62 ہزار ایکڑ اراضی بھی سیراب کی جاسکے گی۔