وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے8 ارب ڈالر کا انتظام کرلیا: سعد رفیق
12 جولائی 2017 (12:50)
0

پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے آٹھ ارب ڈالر   کی رقم کا انتظام کرلیا ہے۔یہ با ت ریلوے کے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے آج اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران بتائی۔انہوںنے کہا کہ حکومت ریلوے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے گوادر بندرگاہ کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور خشکی میں گھرے افغانستان اور وسطی ایشیا ممالک کو اشیا کی ٹرانسپورٹیشن میں مدد ملے گی۔