بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیاں، بڈگام میں مزید3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
12 جولائی 2017 (12:07)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع بڈگام میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Radbugh میں شہید کیا جن کی شناخت جاوید شیخ، دائود احمد اور عاقب گل کے نام سے ہوئی۔ادھر مقبوضہ وادی میں 13 جولائی1931 کے شہدا کی برسی کے موقع پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
13 جولائی1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہیوں نے سری نگر کی سنٹرل جیل کے باہر22 کشمیریوں کی اس وقت شہید کردیا تھا جب کشمیری عوام سے ڈوگرہ راج کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرنے والے عبدالقدیر کے خلاف عدالتی کارروائی جاری تھی۔