دونوں ملکوں کے درمیان متعدد تنازعات کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

امریکہ اور روس کے اعلیٰ سفارتکاروں کا اجلاس اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگا
12 جولائی 2017 (11:53)
0

امریکہ اور روس کے اعلیٰ سفارتکاروں کا اجلاس اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد تنازعات کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف رواں ماہ کی 17 تاریخ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی حکام کے ساتھ متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔