File Photo

ملالہ یوسفزئی نے خواتین کیلئے ہمت کی مثال قائم کی ہے:شہباز
12 جولائی 2017 (11:16)
0

وزیراعلیٰ شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے خواتین کے لئے بہادری اور ہمت کی ایک مثال قائم کی ہے۔ ملالہ کے دن کے موقع پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملالہ کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ نے ملک کو اندھیروں اور پسماندگی میں دھکیلنے کیلئے بنائی گئی سازشوں کو ناکام کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پوری دنیا میں امن و علم کے سفیر کے طورپر سامنے آئی ہے۔