ترجمان نے کہاکہ مون سون بارشوں کاموجود ہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

File Photo

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری
12 جولائی 2017 (10:11)
0

اسلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ سب سے زیادہ بارش گجرات میں138ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ سیالکوٹ میں113ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں78ملی میٹراوراسلام آباد میں61ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث سڑکیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
ترجمان نے کہاکہ مون سون بارشوں کاموجود ہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔