File Photo

روس کی امریکہ کو سفارتی عملہ کی بے دخلی کے معاملے پر ناکامی کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی
12 جولائی 2017 (09:34)
0

روس نے خبردارکیاہے کہ اگرامریکہ گزشتہ سال روسی سفارت خانے کے عملے کے بے دخل کئے گئے پینتیس افراد اورسفارت خانے کے زیراستعمال دوعمارتوں کوقبضے میں لینے کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہاتو وہ امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے یہ بات یورپی یونین کی سفارتی سربراہ فیڈریکا Mogherini کے ہمراہ برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
نیویارک اورمیری لینڈمیں روسی سفارت خانے کے زیراستعمال دوعمارتیں گزشتہ سال اوبامہ انتظامیہ نے مبینہ سائبرحملوں ،امریکی حکومت،بنیادی ڈھانچے، تھنک ٹینکس اور سیاسی تنظیموں میں روسی اثرورسوخ کے خدشات کے باعث قبضے میں لے لی تھیں۔