File Photo

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیرمیں یاتریوں کی ہلاکت پرافسوس کااظہار
12 جولائی 2017 (07:03)
0

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں یاتریوں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیاہے۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن Dujarric نے نیویارک میں ایک بریفنگ میں بتایاکہ عالمی ادارہ صورتحال کابغورجائزہ لے رہاہے۔

ادھرسیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے یاتریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔
سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے سوگوارخاندان سے یکجہتی کااظہار کیا۔
گزشتہ پیر کی شام کو مقبوضہ کشمیرمیں ضلع اسلام آباد کے علاقے Khanabal میں پراسرارطورپر امرناتھ جانے والے چھ یاتری ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔