File Photo

ملک کے بعض علاقوں میں شدید بارش
12 جولائی 2017 (07:00)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دورا ن بالائی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژنوں، فاٹا، خیبرپختونخواہ اورکشمیر میں دوردورتک جبکہ جنوبی پنجاب، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور ،ساہیوال ، ژوب، قلات ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔
ساحل سندھ سے ملحقہ چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباداورکوئٹہ پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چوبیس
کراچی انتیس
پشاور اٹھائیس
گلگت اورمظفر آباد تئیس
اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ