File Photo

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مایوس کن ہے:مصدق
12 جولائی 2017 (06:51)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مایوس کن ہے تاہم انہیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی عمل پرتحفظات کے باوجود مسلم لیگ ۔ن نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاو ن کیا۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے شفاف احتساب یقینی بنانے کیلئے ٹیم کے سامنے تمام دستاویزی ثبوت پیش کئے۔

ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاکہ ٹیم نے قطر کے شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جس سے اس کے متعصبانہ اورجانبدارانہ طرز عمل کی عکاسی ہوتی ہے۔