File Photo

اداروں کے استحکام کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیرہے:تنویر
12 جولائی 2017 (06:49)
0

دفاعی پیداوارکے وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ اُن عناصر کی جانب سے حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے جو ملک میں ترقیاتی کاموں اورجمہوری نظام کے پھلے پھولنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی فعاال قیادت میں ملک تیزرفتار ترقی کی راہ پرگامزن ہے لیکن مخالفین سے یہ بات برداشت نہیں ہورہی ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ .ن کے چارسالہ دورحکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں۔ راناتنویرنے کہاکہ ملک میں اداروں کے استحکام کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیرہے۔