عمران خان نااہلی سے متعلق کیس میں آج طلب
12 جولائی 2017 (06:46)
0

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انکی نااہلی سے متعلق کیس میں آج طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست میں بعض اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل کے جمع کرائے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں حاضرہوکر اپنا موقف پیش کریں۔