File Photo

حکومت مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے:آفتاب
12 جولائی 2017 (06:43)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے تمام اضلاع میں مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے بارے میں رہبر کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں تمام حلقوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کے عمل کا جائزہ لیاگیا ۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبے حتمی تاریخ سے پہلے مکمل کئے جائیں۔