File Photo

جے آئی ٹی کی رپورٹ ملکی ترقی کیخلاف کی جانے والی سازشوں کی عکاسی کرتی ہے:خاقان
12 جولائی 2017 (06:41)
0

وزیرپٹرولیم اورقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ ملکی ترقی کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی عکاسی کرتی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ متعصبانہ، جانبدارانہ اور تضادات کا مجموعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو بے بنیاد الزامات لگانے اور پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کی حمایت کرنے کے بجائے مسلم لیگ(ن) کا سیاسی طورپرمقابلہ کرنا چاہیے ۔