File Photo

وفاقی حکومت کسٹم ایجنٹوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے:زبیر
12 جولائی 2017 (06:36)
0

وفاقی حکومت کسٹم ایجنٹوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ گورنرسندھ محمدزبیرنے یہ بات کراچی میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنرسندھ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقتصادی اقدامات کے نتیجے میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے اورمعیشت مستحکم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت موجودہ نظام میں اصلاحات کیلئے بھی ضروری اقدامات کررہی ہے۔