وزیرخزانہ نے کہاکہ تمام محکموں کو مقررہ اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔

 معیشت کا استحکام: حکومت ٹیکس کا دائرہ کاربڑھانے کیلئے کوشاں
12 جولائی 2015 (20:27)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ حکومت \'قومی معیشت کے استحکام کیلئے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے کوشاں ہے ۔
اُنہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں اینگرو فرٹیلائزرز کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ تمام محکموں کو مقررہ اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ قومی معیشت میں زرعی شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت کا شتکاروں کوزرعی اجناس اور آسان اقساط پر قرضے کی فراہمی کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔
اسحق ڈار نے زرعی شعبے کی ضروریات پور کرنے میں اینگر فرٹیلائزرز کے کردار کو سراہا۔
وفد نے وزیر خزانہ کو تاجروں کو درپیش ود ہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ حل کرانے پر مبارکباد دی ۔